فائرنگ کا تبادلہ‘ 4 پولیس اہلکار شہید‘ افسر سمیت 3 زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان: خیبر پختون خوا کے شہر ڈی آئی خان میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 پولیس اہل کار شہید جبکہ ایس ایچ او سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق واقعہ کے پی کے میں پروآ تحصیل میں پیش آیا جہاں پولیس اور ملزمان کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہید ہونے والوں میں کانسٹیبل سرفرار، میرباز، آصف اور ڈرائیور جاوید شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں ایس ایچ او طاہر نواز اور 2 راہگیر شامل ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔