Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حنا ربانی کھر کیخلاف بھی نیب تحقیقات

اسلام آباد ...نیب کے ایگزیکٹوبورڈ نے سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر ،سابق چیئر مین این ایچ اے شاہد اشرف تارڑ ،لیگی رہنما صدیق الفاروق ،سابق ایم ڈی بیت المال بیرسٹر شیخ عابد وحید سمیت 13نئی انکوائریوں اور سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت ، سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی سمیت 7 عہدیداروں کے خلاف انوسٹی گیشنز کی منظور ی دیدی ۔ بدعنوانی کے3 ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دے دی گئی ۔ جمعرات کو نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت ہوا ۔ اجلاس میں سابق سیکرٹری وزارت پانی و بجلی شاہد رفیع اور دیگر کی کوئٹہ سے اسلام آباد بدعنوانی کا ریفرنس منتقل کرنے کی درخواست قانون کے مطابق مسترد کر دی۔چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑہے ۔نیب بدعنوانی کے خاتمے کے لئے زیرو ٹالرنس کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ میگا کرپشن کے مقدما ت کو منطقی انجام تک پہنچانااولین ترجیح ہے ۔ 

شیئر: