قیمہ میکرونی سیلڈ بنانے کی ترکیب
اجزاء۔
میکرونی۔ تین پیالیاں
سلاد کے پتے۔ چند عدد
ہری پیاز ۔آٹھ عدد
تِل کا تیل۔ سات گرام
ادرک ۔دو بڑے ٹکڑے
قیمہ ۔دو پیالی
ٹماٹر ۔دو پیالی (کچلے ہوئے)
نمک ۔دو چائے کے چمچ
سیاہ مرچ۔ ایک چائے کا چمچ
مکھن ۔دو کھانے کے چمچ
پنیر ۔دو ٹکڑے
سرکہ۔ پچیس ملی لیٹر
چینی ۔دس گرام
ترکیب:میکرونی کو اُبال کر چھان لیں۔مکھن کو گرم کرکے اس میں ہری پیاز، آدھی مقدار ادرک، نمک، سیاہ مرچ اور قیمہ ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر بھون لیں۔جب قیمہ اچھی طرح سے بھن جائے تو اس میں میکرونی ڈال دیں۔اب ایک پیالے میں سرکہ، ٹماٹر اور چینی ملا کر چٹنی تیار کرلیں اور پھر وہ چٹنی اس میں انڈیل دیں۔اس کے بعد تِل کا تیل اور باقی ادرک تراش کر چھڑک دیں۔اب اس پر سلاد کے پتے اور پنیر کے ٹکڑے سجا کر ہر قسم کے کھانوں کے ساتھ تناول فرمائیں۔