لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کوٹ لکھپت جیل میں آج صبح ہونے والے طبی معاینے کے بعد جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق منتقلی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ جیل ذرائع کے مطابق نواز شریف اسپتال جانے پر راضی نہیں تھے۔ سابق وزیر اعظم کی خواہش ہے کہ ان کا علاج جیل میں ہو یا لندن میں موجود معالج کے پاس جن سے وہ اپنا پہلے بھی علاج کرا چکے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق جیل ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جناح اسپتال روانگی سے قبل ڈاکٹرز نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا طبی معاینہ کیا، اس دوران بلڈ پریشر اور شوگر سمیت دیگر ٹیسٹ کیے گئے۔ واضح رہے کہ نواز شریف کو گزشتہ روز بخار تھا جو ہلکی کیفیت کے ساتھ آج بھی ہ