مکہ اور جدہ سمیت متعدد شہروں میں مطلع غبار آلود
’مکہ مکرمہ ریجن کے شہروں جدہ، بحرہ اور شعیبہ میں شام 5 بجے تک گرد وغبار رہے گا‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج منگل کو بھی مکہ مکرمہ اور جدہ سمیت متعدد شہروں میں مطلع غبار آلود رہے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن کے متعدد شہروں میں اور خاص طور پر ساحلی پٹی پر تیز ہوا چلے گی جس کے باعث حد نگاہ متاثر رہے گی۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ ریجن کے شہروں جدہ، بحرہ اور شعیبہ میں شام 5 بجے تک گرد وغبار رہے گا‘۔
’جبکہ مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ میسان، اضم، الکامل اور جموم میں ہلکی بارش کی توقع ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ریاض ریجن میں بھی مطلع گرد آلود رہے گا اور شام 5 بجے تک حد نگاہ متاثر رہے گی‘۔
’عسیر اور جازان ریجن کے بیشتر شہروں میں آج تیز ہوا چلے گی جس کی رفتار 49 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے‘۔