اسلام آباد: حکومت نے گیس نرخوں پر نظر ثانی کا فیصلہ کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وفاقی حکومت نے سفارشات طلب کرلی ہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے 300 کیوبک میٹر ماہانہ سے زیادہ گیس استعمال کرنے والے صارفین کو رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اگلے ہفتے گیس ٹیرف کے نئے سلیب سے متعلق کابینہ کی توانائی کمیٹی منظوری دے گی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر پیٹرولیم کو فوری طور پر انکوائری کی ہدایت کی تھی۔