Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ محمود نے افغان مسئلے کا حل بتا دیا

میونخ ....وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انٹرا افغان ڈائیلاگ وقت کی اہم ضرورت ہیں۔افغان حکومت اور طالبان کو آخر کار مل بیٹھنا ہو گا ۔اس کے بغیر مصالحت ممکن نہیں۔افغانستان کے مسئلے کو طاقت کے ذریعے حل نہیں کیا جا سکتا۔افغانستان کے مسئلے کا واحدشعوری حل مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل تلاش کرنا ہے۔افغانستان ہمارا ایسا اہم ہمسایہ ملک ہے جس کے ساتھ ہمارا مستقبل وابستہ ہے۔ افغانستان میں امن و استحکام پاکستان کے وسیع تر مفاد میں ہے۔میونخ میں عالمی سیکیورٹی کانفرنس کے افغانستان سے متعلق خصوصی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان عرصہ دراز سے یہ کہتا چلا آ رہا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کو طاقت کے ذریعے حل نہیں کیا جا سکتا۔افغانستان کے مسئلے کا واحد شعوری حل مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل تلاش کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان ہمارا ایسا اہم ہمسایہ ملک ہے جس کے ساتھ ہمارا مستقبل وابستہ ہے۔ افغانستان میں امن و استحکام پاکستان کے وسیع تر مفاد میں ہے۔انہوں نے تمام ا سٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ افغان امن عمل کے سلسلے میں صبر و تحمل کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے گذشتہ کئی برسوں سے پاکستان طالبان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے، مسئلے کے پر امن حل کا حامی رہا ہے ۔وزیر خارجہ نے اجلاس کے شرکاءکو افغانستان کے مسئلے کے پر امن حل سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے وژن سے آگاہ کیا۔انہوںنے کہا کہ انٹرا افغان ڈائیلاگ وقت کی اہم ضرورت ہیں۔افغان حکومت اور طالبان کو آخر کار مل بیٹھنا ہو گا ۔ اس کے بغیر مصالحت ممکن نہیں۔شاہ محمود نے کہا کہ پاکستان خطے میں استحکام اور قیام امن کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
 
 

شیئر: