بالی وڈ اداکار ریتک روشن کے یوں تو بے شمار مداح موجود ہیں تاہم اداکارہ کریتی سینن نے انکشاف کیاہے وہ ریتک کی بہت بڑی مداح ہیں اور انہیں وہ اپنا بہترین ہیرو مانتی ہیں نہ صرف یہ بلکہ کریتی نے ریتک کی تصویر بھی اپنے کمرے میں لگارکھی ہے۔کریتی نے کافی ود کرن نامی شو میں گفتگو کے دوران کہا کہ ریتک وہ واحد اداکار ہیں جن کا پوسٹر میں نے اپنے کمرے میں چسپاں کیا تھا۔” ’کہو نا پیارہے“ فلم دیکھ کرمیں ان کی مداح بن گئی تھی۔