اسلام آباد... سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو اعلی ترین اعزاز نشان پاکستان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا سعودی ولی عہد صدر عارف علوی سے بھی ملاقات کریں گے جس میں انہیں اعلی ترین اعزاز پیش کیا جائے گا۔دریں اثناءسعودی ولی عہد کی آمد پر سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔وزیراعظم ہاوس او ر نجی ہوٹلز کی سیکیورٹی پاک فوج کے سپرد ہے۔سیکیورٹی کیلئے 123 شاہی محافظ پاکستان میں پہلے سے آچکے ہیں۔ پاکستانی حدود میں داخلے پر جے ایف 17 تھنڈر ولی عہد کے طیارے کو اپنے حصار میں لیںگے۔ وزیراعظم کابینہ سمیت ایئر پورٹ پر استقبال کریں گے۔ممکنہ طور پر وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد کی گاڑی خود چلائیں گے یا پھر دنوں ہیلی کاپٹر پر وزیراعظم ہاوس روانہ ہوں گے۔ وزیر اعظم ہاوس میں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔