پشاور... پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں معروف چپل ساز چاچا نورالدین سعودی ولی عہد کے دورہ اسلام آباد کے موقع پر ان کے لئے چمڑے کی2چپلیں تحفے میں دینے کے لئے تیار کی ہیں۔چا چا نور الدین نے ولی عہد کے لئے تیار کی جانے والی چپل وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے حوالے کردیں ۔
عرب نیو ز کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں اس روایتی چپل کو پشاوری چپل کہا جاتا ہے۔ حالیہ برسوں میں وزیراعظم عمران خان کی پسندیدہ پاپوش رہی ہے۔ گذشتہ برس اقتدار میں آنے کے بعد ا نہیں تمام سرکاری اور رسمی تقریبات میں یہ چپل پہنے دیکھا گیا ہے۔
نورالدین نے بتایا کہ ولی عہد ان کے پیارے پیغبر کی سرزمین سے آرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’میں اپنا دل اور پوری کائنات ولی عہد کے قدموں میں نچھاور کرنا چاہتا ہوں۔
نورالدین نے پشاور کی پرانی نمک منڈی میں 1976 میں اپنے کاروبار کا آغاز کیا تھا۔ ماضی میں کم فروخت کے باوجود حالیہ برسوں میں وہ صوبے میں ایک مشہور چپل ساز کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں۔ ان کی تیار کردہ چپلوں کی خواہش قومی اور بین الاقوامی شخصیات نے کی ہے ان میں مقامی سیاستدان،بیورو کریٹس اور فوجی افسران شامل ہیں۔