Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور پاکستان اعتدال کے امین

پیر 18فروری 2019ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ” الریاض“ کا اداریہ 
  سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات میں ہم آہنگی ، ہمدمی اور ہمسازی پائی جاتی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان قدر مشترک توجہ طلب حد تک غیر معمولی ہے۔ دونوں کے تعلقات قدیم ہیں۔ بانی مملکت شاہ عبدالعزیز رحمت اللہ علیہ کے ہاتھوں مملکت کے قیام کے بعد سے ہی دونوں ملک ایک دوسرے سے رابطہ بنائے ہوئے ہیں۔ یکے بعد دیگرے بننے والے مملکت کے حکمرانوں نے پاکستان کے ساتھ تعاون اور دوستی کے رشتے مضبوط بنانے کا اہتمام کیا۔ عصر حاضر تک اس کا سلسلہ بلا انقطاع جاری ہے۔ ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے اس منفرد تعلق کو مزید استحکام حاصل ہوا ہے۔ پاکستان سعودی عرب کا اہم اتحادی اور شریک ہے۔ دونوں مذہبی، تاریخی اور ثقافتی اعتبار سے ایک جیسے ہیں۔ انتہا پسندی و دہشتگردی کے انسداد ، امن اور اعتدال کے پرچار کے سلسلے میں دونوں ایک دوسرے کا دست و بازو بنے ہوئے ہیں۔ دونوں دہشتگردوں کے خطرات سے دوچار ہیں۔ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے مشن کی تاجپوشی کے مترادف ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: