Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اطالوی فٹبال لیگ:پروپیا سینزا کلب کو 0-20گول سے شکست

  روم:اطالوی فٹبال لیگ کی سیری سی ڈویژن کے ایک میچ میں8کھلاڑیوں پر مشتمل پرو پیاسینزا کلب کو 20-0سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ جیتنے والی ٹیم کیونیو ایف سی کو پہلے ہاف کے اختتام پر16-0کی برتری حاصل تھی لیکن دوسرے ہاف میں پرو پیاسینزا کے دفاعی کھلاڑیوں کو کچھ ہوش آیا اور انہوں نے حریف ٹیم کی جانب سے گولوںکی بوچھاڑ کو روکنے کی کوشش کی تاہم ان پر مزید4گول ہوگئے ۔ کیونیو ایف سی کے کھلاڑی ہشام کینس نے ڈبل ہیٹ ٹرک کی اور پہلے ہاف کے دوران 36ویںمنٹ تک 6گول اسکور کر لئے۔ اس دوران ان کے ساتھی کھلاڑیوں ایڈوارڈو ڈیفانڈی نے بھی 5گول کئے اور ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی جبکہ مائیکل ایماسو نے پہلے ہاف میں2اور مجموعی طور پر 3،فرانسیسکو ڈی اسٹیفانونے بھی 2 اور مجموعی طور پر 3جبکہ جیوسیپو کیسو نے پہلے ہاف میں ایک گول کیا ۔ اس طرح اس میچ میں مجموعی طور 5ہیٹ ٹرکس مکمل کی گئی ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: