Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چہرے کے دانے اور داغ دھبے دور کرنے کی تدابیر‎

چہرے پر دانے جہاں تکلیف کا سبب بنتے ہیں وہیں وہ دانے اور ان کے داغ چہرے کو بدنما بھی ظاہر کرتے ہیں ۔ چہرے پر دانے نکلنے کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں ۔ عام طور پر ایسا ہوتا ہے کہ مختلف کریموں کی مدد سے دانے تو ختم ہوجاتے ہیں البتہ ان کے نشانات باقی رہ جاتے ہیں ۔ جو چہرے کو بدصورت اور بدنما ظاہر کرتے ہیں ۔ اگر آپ اس قسم کے مسائل کا شکار ہیں تو سب سے پہلے میٹابولزم کی درستگی پر دھیان دیں ۔ چہرے کی خوبصورتی کا دارومدار خون پر ہوتا ہے اور جسم میں خون بننے کا عمل درست میٹابولزم کے ہی مرہون منت ہے ۔ جسم میں جس قدر عمدہ اور صاف و شفاف خون پیدا ہو گا اسی قدر جلد نرم و ملائم خوبصورت اور چمکدار ہو گی ۔ جلد کی رنگت میں خرابی ، داغ دھبے اور کیل مہاسے بننے کی اصل وجہ خون میں زہریلے مادوں اور تعفن کا شامل ہونا ہے  .  ایسی تمام غذائیں جو ہاضمے کو خراب کرنے کا سبب بنتی ہوں انہیں فوراً اپنی خوراک سے نکال دینا چاہیے ۔ ان غذاؤں میں پیزا  ، برگر ،  سموسے ،  پکوڑے  ، نمکو ،  کولا مشروبات  ، بیکری مصنوعات  ، تلی اور بھنی ہوئی غذائیں وغیرہ شامل ہیں ۔ کچی سبزیوں ،  پھلوں اور پھلوں کے رس کا بکثرت استعمال کریں ۔ دانوں کے نشانات دور کرنے کے لیے مغز اخروٹ اور کڑوے مغز بادام پیس کر سرکہ انگوری میں پیسٹ بنا کر رات کو سوتے وقت چہرے کے داغوں پر لگائیں ۔ صبح کچے دودھ سے چہرے پر اچھی طرح مساج کرکے کسی اچھے بیوٹی سوپ سے دھولیں ۔ بہت جلد چہرے سے داغ دھبے دور ہو جائیں گے ۔ ایسی ورزشیں جن سے چہرے کی طرف خون کی روانی بہتر ہو ، وہ نہارمنہ ضرور کریں ۔

 

شیئر: