اسلام آباد... وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ منی لانڈرنگ میں ملوث افراد قوم کے مجرم ہیں ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ اپوزیشن کو گرفتاریوں پر جمہوریت یاد آجاتی ہے۔بدھ کو وزیراعظم کی زیر صدارت منی لانڈرنگ سے متعلق اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں نے قوم کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا۔ منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کو کسی صورت نہ بخشا جائے۔