جعلی تجارتی مارکے والے 107ہزار ٹشو کے ڈبے ضبط
ریاض۔۔۔ وزارت تجارت و سرمایہ کاری کی ٹیموں نے جدہ میں گوداموں میں چھاپے مار کر ٹشو پیپر کے ایک لاکھ7ہزار ڈبے ضبط کرلئے۔ ان پر جعلی تجارتی مارکوں کے لیبل چسپاں تھے۔ وزارت تجارت نے گودام کے مالک کو قانونی کارروائی کیلئے طلب کرلیا۔