الکاٹیل کمپنی کے 3 نئے اسمارٹ فون متعارف
الکاٹیل کمپنی کی جانب سے الکاٹیل 3 (2019) ، الکاٹیل 3 ایل اور الکاٹیل 1 ایس اسمارٹ فون پیش کر دیا گیا ہے۔ الکاٹیل 3 (2019) میں 5.9 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، اوکٹا کور کالکوم اسنیپ ڈریگن 439 پروسیسر ، 3 جی بی ریم اور 32/64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون کی پشت پر 13 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کے دو کیمرے جبکہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔فون میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس سین ڈیٹیکشن فیچر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3500 ملی ایمپیئر آورز کی ہے اور اس کا ٹاک ٹائم18 گھنٹے سے زائد ہے۔ الکاٹیل 3 ایل بھی اس اسمارٹ فون سے ملتی جلتی خصوصیات کا حامل فون ہے البتہ اس میں اسنیپ ڈریگن 429 پروسیسر ، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ الکاٹیل 1 ایس میں 5.5 انچ ڈسپلے اور اینڈرائیڈ پائی آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ فون میں اوکٹا کور یونیسک اسپریڈٹرم پروسیسر ، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج کو شامل کیا گیا ہے۔ فون کی پشت پر 13 میگاپکسل اور 2 میگا پکسل کا ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ جبکہ فرنٹ پر 5 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ دیا گیا ہے۔اسمارٹ فون کی بیٹری 3060 ملی ایمپیئر آورز کی ہے اور اس کا ٹاک ٹائم 24 گھنٹے سے زائد ہے۔ الکاٹیل 3 کی ابتدائی قیمت 159 یورو ، الکاٹیل 3 ایل کی قیمت 139 یورو اور الکاٹیل 1 ایس کی قیمت 109 یورو ہے۔ تینوں ا سمارٹ فونز کو رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔