مکہ مکرمہ ۔۔۔ مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے کویت کے قومی دن کے موقع پر اپنی عمارت کو کویتی پرچموں سے سجادیا۔ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور کویت کے برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرنے کیلئے یہ اقدام کیا گیا ہے۔ کویت نے پیر کو 58 واں قومی دن منایا اور سعودی عرب نے بھی اپنے کویتی بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کا حصہ لیا۔