ابہا۔۔۔ سعودی عربین مانیٹری اتھارٹی (ساما) کے گورنر ڈاکٹر احمد الخلیفی نے بتایا ہے کہ فی الوقت مزید بینکوں کے ایک دوسرے میں انضمام کی کوئی توقع نہیں۔ وہ ریاض شہر میں مالیاتی ٹیکنالوجی کانفرنس اور نمائش میں شرکت کے موقع پر بات چیت کررہے تھے۔ الخلیفی نے بتایا کہ یہ کانفرنس اور نمائش مشرق وسطیٰ میں اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے۔ اس میں مالیاتی ٹیکنالوجی کے ممتاز ماہرین شرکت کررہے ہیں۔ انہوں نے بینک خدمات کے سلسلے میں ڈیجیٹل سروس آن لائن کاروبار کے شعبہ میں مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل کرنسی کے مستقبل جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ الخلیفی نے توجہ دلائی کہ ساما کرنسی نوٹ پر انحصار کم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔