نئی دہلی۔۔۔۔دہلی کے براڑی علاقے میں رہنے والے ایک شخص نے خود کو دہشتگرد بتاتے ہوئے پولیس کنٹرول روم میں فون کر کے دہلی اور وہاں رہنے والے سیاسی رہنماؤں کودھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی جس یر محکمے میں کھلبلی مچ گئی۔اس کال کے بعد دہلی کی سریع الحرکت فورس نے فون کرنیوالے کو سراغ لگا کر گرفتار کرلیا۔پولیس کی خصوصی ٹیم اور خفیہ ایجنسی نے پوچھ گچھ شروع کی تو معلوم ہوا کہ ملزم کا مکان مالک سے جھگڑا ہوگیا تھا اس پر رعب جھاڑنے کیلئے خود کو دہشتگرد بتاتے ہوئے پولیس کو فون کردیا۔ملزم ایک عام مزدور ہے جس نے شراب کے نشے میں پولیس کنٹرول روم کو دھمکی دے ڈالی تھی۔
مزید پڑھیں:- - - -دہلی: وزیراعظم مودی نے نیشنل وار میموریل کا افتتاح کردیا