Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرین الیکٹرک کے ریفریجریٹر مارکیٹ سے ہٹانے کا حکم

 ریاض۔۔۔ وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے گرین الیکٹرک کے ریفریجریٹر اور ڈیپ فریزر مارکیٹ سے ہٹانے کا حکم جاری کردیا۔ وزارت تجارت نے اعلان کیا ہے کہ مذکورہ دونوں چیزیں سعودی اسٹینڈر سے مطابقت نہیں رکھتیں۔ وزارت نے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ اگر کسی نے انہیں خرید لیا ہو تو ڈیلر کو واپس کرکے رقم لے لیں۔

شیئر: