Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#پاکستان_ائیرفورس

 
ہندوستانی ایئر فورس کی پاکستانی فضائی حدود میں در اندازی پر پاکستانی ٹویٹر صارفین کا ردعمل اور پاک فوج سے ہند کو بھر پور جواب دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ 
فخر درانی نے ٹویٹ کیاکہ ہند نے رات کے اندھیرے میں پاکستان میں گھس کرحملہ کیا۔خان صاحب پوری قوم آپ کی طرف دیکھ رہی ہے۔آپ نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ اگر ہند نے کوئی حملہ کیا تو پاکستان جواب دینے کا سوچے گا نہیں بلکہ جوابی کاروائی کرے گا۔پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ ہندکو منہ توڑ جواب دیا جائے۔ قوم کی عزت کا سوال ہے۔
انصار عباسی نے لکھا کہ درست کہ ہند ہمارا دشمن، ا±س نے پاکستان پر حملہ بھی کر دیا لیکن ہندوستانی فلموں، اشتہارات پر پابندی لگانا ہمارے لئے ممکن نہیں کیونکہ ہم ہندوستانی فلموں اور اشتہارات کے بغیر رہ نہیں سکتے!!!
احمد نورانی نے کہا کہ جولوگ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان سوچے گا بھی نہیں کا طعنہ دے کر فوراً ہند کو رات کے حملے کا جواب دینے کا کہہ رہے ہیں انہیں چاہیے، صبر کریں۔ افواج پاکستان ہند کو بالاکوٹ حملے کا جواب ضرور دے گی، ریاستوں کے معاملات ایسے نہیں چلتے، کچھ وقت دینا چاہیے،یہ اتحاد کا وقت ہے، طعنے دینے کا نہیں۔
اینکر پرسن عمران خان نے ٹویٹ کیا کہ ہند نے پہل کر کے پاکستان کو موقع فراہم کر دیا ہے کہ وہ اب جوابی کاروائی کرے۔ ملکوں کی سرحدیں لکیروں پر نہیں قومی انا پر قائم ہوتی ہیں۔ اب ہماری باری ہے چوٹ لگانے کی۔
عثمان ڈار نے لکھا کہ دنیا پاکستانی قوم کا مشترکہ بیانیہ سن لے! " ہند کو جواب ضرور ملے گا' لیکن جگہ، طریقے اور وقت کا تعین پاکستان کرے گا۔
بنت عائشہ نے کہا کہ فضائی جنگ پر نظر رکھنے والے ماہرین یہ جانتے ہیں کہ پے لوڈ گرانا شکست، بزدلی اور فرار کی علامت ہے۔ دنیا میں بہترین رسپانس ٹائم 3 منٹ ہے جبکہ ہماری ائیر فورس کا رسپانس ٹائم 2.5 منٹ تھا۔ 
انوار لودھی نے کہا کہ اندر کے دشمن کو پہچانیں۔ اس وقت میڈیا اور سیاست میں جو لوگ فوج پر اعتراض لگا رہے ہیں۔ فوج میں خامیاں ڈھونڈ رہے ہیں۔ وہ پاکستان کے خیر خواہ ہر گز نہیں وہ پاکستانی فوج اور عوام کا مورال ڈاﺅن کر کے ہند کو فیور کر رہے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭

شیئر:

متعلقہ خبریں