پیٹرول اور گیس کا مستقبل تابناک ہے، آرامکو
ریاض ۔۔۔ آرامکو کے چیئرمین امین حسن الناصر نے کہا ہے کہ پیٹرول اور گیس سے متعلق عالمی رائے عامہ میں بڑی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں۔ مغالطہ آمیز باتیں کہی جارہی ہیں۔یہ خیال بنتا جارہا ہے کہ پیٹرول اور گیس کا کوئی مستقبل نہیں۔ انکی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ الناصر نے کہا کہ بعض لوگوں نے پیٹرو ل اور گیس کے ذخائر 5تا 10برس میں ختم ہونے کا عندیہ تک دیدیاہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب مفروضے اور تخیلات ہیں،حقیقت سے انکا کوئی تعلق نہیں۔