Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران ہی پاک و ہند میں کشیدگی کا ذمہ دار ہے، سعودی ماہر اقتصاد

ریاض۔۔۔ سعودی ماہر اقتصاد و سیاست محمد النافع نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ ایران ہی پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جنگ بھڑکانے کا ذمہ دار ہے ۔ انہوں نے سبق ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی اور گرما گرمی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حالیہ دورہ پاک و ہند اور چین کے بعد ہی ابھر کر سامنے آئی ہے۔ اس موقع پر سعودی عرب نے پاکستان اور ہندوستان کے ساتھ طویل اسٹراٹیجک معاہدے کئے تھے۔ النافع نے توجہ دلائی کہ اگر یہ دیکھا جائے کہ موجودہ کشمکش کا فائدہ کس کو پہنچے گا تو اس کا جواب ہمیں ایران ہی کی صورت میں سننے کو ملے گا کیونکہ پاکستان ، ہندوستان اور چین کے ساتھ اسٹراٹیجک معاہدوں سے ایران پر پاگل پن کر دورہ پڑ گیا تھا۔ ہندوستان نے ایران سے تیل کے سودے کم کرکے سعودی عرب سے کرلئے۔ پاکستان میں ولیعہد کا والہانہ استقبال ، ایران کے حکمرانوں کو اچھا نہیں لگا۔ پاک و ہند کے درمیان کشیدگی میں ایران کے نقوش صاف نظر آرہے ہیں۔ ایران چاہتا ہے کہ ان دونوں میں کشمکش ہو ۔ سوال یہ ہے کہ ایران کو اس سے کیا فائدہ ہوگا۔ اس کا جواب سامرا میں شیعہ فرقہ کے مزاروں پر دھماکے اور اس کے بعد شیعہ سنی فرقوں کے درمیان جنگ اور شیعہ فرقہ کی مدد کے بہانے عراق میں مداخلت کی کہانی پڑھ کر حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ایران نے سارا چکر عراق کے قدرتی وسائل لوٹنے کیلئے چلایا تھا۔ النافع نے اس اعتماد کا بھی اظہار کیا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھلی جنگ کا کوئی امکان نہیں۔ 
 

شیئر: