Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

” فحص دوری“ کے اسٹیشن 4 بڑے شہروں میں رات 11 بجے تک کھولنے کا فیصلہ

ریاض۔۔۔ فحص دوری کے اسٹیشن 4 بڑے شہروں ریاض، دمام، جدہ اور مکہ مکرمہ میں رات 11 بجے تک کھولنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ عملدرآمد اتوار سے ہوگا۔ سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ فحص دوری کی انتظامیہ نے بدھ کو یہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر میجر جنرل محمد البسامی نے ہدایت جاری کی تھی کہ ریاض ، دمام ، جدہ اور مکہ مکرمہ میں گاڑیوں کے کمپیوٹر کرانے والے سعودیوں اور مقیم غیر ملکیوں کو اتوار سے لے کر جمعرات تک رات 11 بجے تک فحص کی سہولت دی جائے۔ ہفتہ کو فحص دوری کے اسٹیشن رات 10 بجے تک کھولے جائیں جبکہ جمعہ کو اسٹیشن بند ہوں گے ۔ سعودی قانون ٹریفک کے بموجب سعودیوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہر سال گاڑیوں کا کمپیوٹر کرانا ضروری قرار دے دیاگیا ہے۔ اس کا مقصد ایک طرف تو لوگوں کو حادثات سے بچانا اور دوسری جانب ناکارہ گاڑیوں کو سڑکو ں سے دور رکھنا ہے۔ واضح رہے کہ فحص کے دوران گاڑی کی 73 سے زیادہ اشیاءچیک کی جاتی ہیں۔ 
 

شیئر: