Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مائیکرو سافٹ رئیلٹی ہیڈ سیٹ ہولو لینس 2 متعارف‎

مائیکروسافٹ کمپنی کی جانب سے بارسلونا میں منعقدہ موبائل ورلڈ کانگرس میں ہولو گرافی رئیلٹی ہیڈ سیٹ ہولو لینس 2 کو متعارف کرا دیا گیا ہے۔یہ رئیلٹی ہیڈ سیٹ چشمے پر مبنی ہے جو کہ ڈیجیٹل امیجری کو حقیقی دنیا میں دکھاتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کو کمپنی نے مکسڈ رئیلٹی کا نام دیا ہے ۔ کمپنی کی جانب سے ماڈل کو پہلے سے بہتر بنایا گیا ہے اور چشمے میں ویونگ ایریا کو دوگنا بڑھا دیا گیا ہے۔مائیکرو سافٹ نے ہولولینس 2 میں نیا انٹرفیس بھی دیا ہے۔ڈیوائس کو پہننے کے لیے ڈیزائن کو بہتر کرکے اسے زیادہ آرام دہ اور ایڈجسٹ کرنا آسان بنایا گیا ہے۔ ہیڈسیٹ کی قیمت 3500 ڈالرز رکھی گئی ہے اور اسے رواں سال کے آخر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:- - - - -واٹس ایپ10 سال کا ہو گیا

شیئر: