الراجحی بینک کی سروس جزوی طور پر معطل
جمعرات 28 فروری 2019 3:00
ریاض ۔۔۔ الراجحی بینک نے کھاتیداروں کے حوالے سے بعض خدمات کے جزوی طور پر معطل ہونے کا اعتراف کرلیا۔ الراجحی بینک نے بتایا ہے کہ تعطل کی اصلاح ہنگامی بنیادوں پر کی جارہی ہے۔ کھاتیدار بعض آپریشن اے ٹی ایم کے ذریعے کرسکتے ہیں۔ بینک موبائل سروس سے بھی استفادہ کیا جاسکتا ہے۔