سوبیا نہ خریدنے کا مشورہ
جمعرات 28 فروری 2019 3:00
ریاض۔۔۔ سعودی ایف ڈی اے نے سڑکوں پر فروخت کئے جانے والے ”سوبیا“سے متعلق بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ ریڑھی والے جو سوبیا فروخت کررہے ہیں وہ صارفین کی صحت کیلئے انتہائی مضر ہے۔ اسکی پیداوار مطلوبہ طریقے سے نہیں ہورہی ۔ اسے فروخت کرنے کے طور طریقے بھی غیر معیاری ہیں۔ تحفظ صارفین انجمن نے مقامی شہریو ں کو ریڑھی والوں سے کھانے پینے کی اشیاءخریدنے کے سلسلے میں 5مشورے دیئے ہیں۔ انجمن کا کہناہے کہ سامان فروخت کرنے والے کے پاس حفظان صحت کا سرٹیفکیٹ ہو۔ صفائی پسند ہو۔ دستانے پہنے ہوئے ہو۔ سر کے بال ڈھکے ہوئے ہوں اور کھانے پینے کی اشیاءکی تیاری میں صاف ستھرے آلات کا استعمال کررہا ہو۔ یہ اطمینان حاصل کرنا ضروری ہے۔