شیخ الخثلان کے انتقال پر اولاد سے قیادت کا اظہار تعزیت
جمعرات 28 فروری 2019 3:00
ریاض ۔۔۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے معروف عالم دین شیخ ترکی بن محمد الخثلان کے انتقال پر انکے بیٹوں اور بیٹیوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شیخ الخثلان کو جنت الفردوس سے نوازے۔ شیخ ترکی الخثلان کی اولاد اور انکے اہل خانہ نے رنج و غم کی گھڑی میں دلاسہ دینے پر قیادت کا دلی شکریہ ادا کیا ۔