امسال رمضان کے 29روزے ہونگے، المنیع
ریاض۔۔۔سربرآوردہ علماءبورڈ کے رکن شیخ عبداللہ المنیع نے توقع ظاہر کی ہے کہ امسال شعبان کا مہینہ 30دن اور رمضان المبارک کے روزے 29ہونگے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ وہ 1415ھ سے ہر سال عربی کیلنڈر کی تفصیلات پیش کررہے ہیں جس میں چاند کے ہر مہینے کی ابتداءاو رانتہا کی نشاندہی کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ امسال رمضان کے روزے 6مئی 2019ءپیر سے شروع ہونگے اور 3جون 2019ءپیر کو ختم ہونگے۔ عید الفطر 4جون 2019ءمنگل کو ہوگی۔