Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#گو_بیک_مودی

ہندوستانی عوام بھی مودی سرکار کے جنگی جنون سے تنگ آ گئی ہے اور سوشل میڈیا پر وزیراعظم نریندرمودی کے خلاف آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں۔ عوام مودی کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کر رہی ہے۔ چند ٹویٹس ملاحظہ ہوں۔
انیش نامی صارف نے لکھاکہ دنیا کو مودی پر یقین نہیں۔ 
ایک صارف نے ہیش ٹیگ گو بیک مودی کے ساتھ ٹویٹ کیا کہ انھیں امن چاہیے۔ 
وینا دی نامی ٹوئٹر صارف نے لکھاکہ نریندر مودی نے کسانوں کو تباہ کردیا۔
تامل ناڈو یوتھ کانگریس نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ یہ عوام، خطے اور دنیا کےلئے انتہائی خطرناک ہے۔
سورب بہل کا کہنا تھاکہ لوک سبھا کے انتخابات تک ہندوستانی میڈیا کا بائیکاٹ کیا جانا چاہیے جو پروپیگنڈا کرتا اور نفرت پھیلاتا ہے۔
صرف ہندوستان میں ہی نہیں بلکہ پاکستان میں بھی ٹویٹر صارفین اس ہیش ٹیگ میں حصہ لے رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی امن کی کوششوں کے برخلاف مودی سرکار کے جنگی جنون پر تنقید کر رہے ہیں۔
 
 

شیئر: