Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹائر اسکریچنگ کرنے والا گرفتار

تبوک ۔۔۔ یہاں محکمہ ٹریفک نے تبوک کی ایک شاہراہ پر راہگیروں کی زندگی کو خطرات پیدا کرنے والے سعودی نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ وہ جیپ کے ذریعے روڈپر ٹائر اسکریچنگ اور نٹ کھٹ حرکتیں کررہا تھا۔ سوشل میڈیا پر اسکی وڈیو وائرل ہوگئی تھی۔ محکمہ ٹریفک نے بیان جاری کرکے کہا کہ جیپ کے ڈرائیو رکو ٹریفک اتھارٹی کے حوالے کیا جائیگا جو اس کے خلاف مقررہ سزاﺅںکا فیصلہ کریگی۔
 

شیئر: