Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسکول اسمبلی میں 5منٹ...کس لئے!

جدہ ۔۔ ۔ وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے تعلیمی انحطاط سے نمٹنے کیلئے لکھنے پڑھنے کی شرح بڑھانے کا حکم جاری کردیا۔ TIMSS امتحان کے نتائج سے پتہ چلا تھا کہ طلباءمیں تعلیمی انحطاط بڑھ رہا ہے۔ وزارت تعلیم کے ذرائع نے بتایا کہ وزیر نے تمام علاقو ںمیں تعلیمی اداروں کے مدیران کو تاکید کی ہے کہ وہ 5تا 10منٹ طلباءو طالبات کو مطالعے اور لکھنے کا ہنر سکھائیں۔ یہ کام ہر کلاس کے اختتام پر کیا جائے۔ تمام اساتذہ غلطیوں کی نشاندہی کریں اور طلباءکو پڑھنے لکھنے کی خوراک پابندی سے دیتے رہیں۔ اسمبلی میں ہر روز 5منٹ کا وقفہ پڑھنے لکھنے کی مشق کیلئے مخصوص کیا جائے۔
 

شیئر: