مکہ مکرمہ: گھر میں آتشزدگی، 3 بچے جاں بحق
مکہ مکرمہ۔۔۔ یہاں شارع المنصور محلے کے عوامی گھر کی چھت پر واقع رہائش میں آگ لگنے سے تین بچوں کی موت واقع ہوگئی۔ محکمہ شہری دفاع نے ٹوئٹر پر اپنے اکا©ﺅنٹ میں یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ شہری دفاع کے اہلکارو ں نے آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پہنچ کر آگ پر قابو پالیا تاہم وہاں موجود تین بچوں کی موت واقع ہوگئی جو حادثہ کے وقت وہاں تنہا تھے۔ دوسری جانب مدینہ منورہ میں منگل کو ٹرانسفارمر میں لگی آگ بھی بجھا دی گئی۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔