Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کچن ٹپس

٭ گھی کو ڈبے میں کافی عرصے تک بند رکھا جائے تو بد بو پیدا ہوجاتی ہے ۔ اسے دور کرنے کےلئے5 کلو گھی میں ایک پاو دہی کے حساب سے جتنا گھی ہو اس میں اسی تناسب سے دہی ملا کر گرم کریں . جب دہی جل جائے تو گھی کو چھان کر محفوظ کر لیں ۔
٭ اگر آپ یہ تسلی کرنا چاپتی ہیں کہ انڈا خراب تو نہیں تو انڈے کو ٹھنڈے نمک ملے پانی میں ڈال دیں ۔ اگر وہ تیرنے لگے تو سمجھ جائیں کہ انڈا خراب ہے اور اگر ڈوب جائے تو انڈا ٹھیک ہو گا ۔
٭ انڈے کوابالنے سے پہلے اگر پانی میں تھوڑا سا نمک ملالیں تو انڈا چٹخنے سے محفوظ رہتا ہے۔ 
٭ گھر میں بچی ہوئی کافی کو ضائع کرنے کے بجائے پودوں میں ڈال دیں یہ بہترین کھاد کا کام کرتی ہے ۔
٭ فریج سے سبزیوں اور پھلوں کی بو ختم کرنی ہو تو ایک لیموں کاٹ کر یا ایک عدد بجھا ہوا کوئلہ فریج میں رکھ دیں ۔
٭ اگر مچھلی طویل عرصے تک فریزر میں رکھنی ہو تو اسے المونیم فوائل میں لپیٹ کر رکھیں۔ اس طرح یہ بہت عرصے تک بالکل تازہ رہے گی ۔
پیاز کو کرسپی اوراچھی طرح براون کرنے کےلئے پہلے کٹی ہوئی پیاز کو 15 منٹ کےلئے دہی میں بھگو دیں ۔ پھر فرائی کریں اس سے پیاز کا رنگ بہت اچھا آتا ہے ۔
 

شیئر: