Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سی جی او کمپلیکس میں آتشزدگی؟،سی آئی ایس ایف انسپکٹرہلاک

نئی دہلی۔۔۔دہلی کے سی جی او کمپلیکس کی پانچویں منزل پر واقع اَ نتیودے بھون میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی 24گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ فائر بریگیڈ کے اہلکار انتہائی جدوجہد کے بعدآگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئے۔فائر بریگیڈ کے ذرائع نے بتایا کہ آگ لگنے سے کثیف دھوئیں پورے عمارت میں بھر گئےجس سے سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف)کااہلکار بیہوش ہوگیا اسے فورا اسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔پولیس نے آگ لگنے کے اسبا ب جاننے کی کوششیں شروع کردیں۔واضح ہو کہ دین دیال انتیودے بھون میں کئی وزارتوں کے دفاتر قائم ہیں ۔خصوصی ٹیم وہاں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے رہی ہے ۔آتشزدگی کا واقعہ کمپلیکس کی پانچویں منزل پر قائم سماجی انصاف اور عطائے اختیار کی وزارت کے دفتر میں پیش آیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -شادی سے انکار پر لڑکی ٹاور پر چڑھ گئی

شیئر: