سعودی بینکوں پر 20فیصد تک ٹیکس کا امکان
جدہ۔۔۔۔بلومبرگ نے اطلاع دی ہے کہ سعودی محکمہ زکاۃ وآمدنی مقامی بینکوں سے ٹیکس کی رقم بڑھانے کیلئے مذاکرات کررہا ہے۔ 10فیصد کے بجائے 20فیصد تک اضافے کی بات ہورہی ہے۔ٹیکس کی یہ رقم زکاۃ کی مد سے الگ ہوگی۔اس طرح مملکت میں غیرملکی بینکوں سے جو ٹیکس لیا جارہا ہے اتنا ہی ٹیکس مقامی بینکوں سے بھی وصول کیا جاسکے گا۔عکاظ اخبار کے مطابق ایک اطلاع یہ ہے کہ سعودی بینکوں پر ٹیکس 20فیصد سے کم مقرر کیا جاسکتا ہے تاہم یہ 10فیصد سے زیادہ ہوگا جو اس وقت لیا جارہا ہے۔