Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#مگ_21

ہندوستانی فضائیہ کا فائٹر جیٹ مگ 21 پرندے سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا ہے۔ پاکستانی ٹویٹر صارفین نے اس حوالے سے کیا ٹویٹس کئے آئیے دیکھتے ہیں۔
کامران ملک نے ٹویٹ کیا کہ جے ایف 17 تھنڈر کے ہاتھوں مرنے سے بہتر ہے خودکشی کر لی جائے آج تباہ ہونے والے مگ 21 کی خودکشی کرنے سے پہلے خود کلامی۔
عظیم احمد نے لکھا کہ پاکستان سے جنگ کی بھڑکیں مارنے والے ہند کا ایک اور جنگی جہاز مگ 21 گر کر تباہ ہو گیا۔
ارشاد حسین کا کہنا ہے کہ جس پرندے کا گھونسلہ بالاکوٹ میں تباہ ہوا تھا اس نے آج ہندمیں مگ21 طیارہ گرا کربدلہ لے لیا۔
نوید عباس نے ٹویٹ کیاکہ اناڑی پائلٹ کے ہاتھوں ایک اور طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق راجستھان میں بھارتی مگ 21 طیارہ گر کر تباہ ہوا جبکہ پائلٹ طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔
عفت خان نے لکھاکہ ہند نے مگ 21 طیارہ گرا کر یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ یہ طیارہ صرف پاکستان ہی نہیں گرا سکتا ہم خود بھی گرا سکتے ہیں۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں