Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#اٹھونوازشریف_کےلئے

مسلم لیگ نون کے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے حق میں ٹویٹر ٹرینڈ چلایا گیا اور نواز شریف کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
خرم عباسی کا کہنا ہے کہ تضحیک قبول نہیں، عزت کی موت کو ترجیح دوں گا، نواز شریف۔ ہے کوئی برصغیر میں ایسا سیاست دان جو اتنا دل گردہ رکھتا ہو؟؟؟ میاں صاحب آپکی عظمت اور بہادری کو سلام۔ 
ذیشان خان نیازی نے ٹویٹ کیاکہ ن لیگ سے درخواست ہے کہ اپوزیشن کیساتھ ملکر ایک تحریک جمع کروائے۔
سیٹھ عمر نے لکھا کہ نواز شریف کی صحت کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے اس میں شک کرنے کی کوئی گنجائش نہیں کہ پہلے نواز شریف کی اہلیہ کی بیماری کومذاق بنایا گیا اب نواز شریف کی بیماری پر بھی کچھ لوگ سوال اٹھا رہے ہیں۔
وقار پٹواری نے سوال کیا کہ نواز شریف کو 4مرتبہ ہسپتال لے جایا گیا لیکن بیماری کی ایک بھی گولی نہ دی گئی۔ یہ علاج کے نام پر تضحیک نہیں تو اور کیا ہے۔
ذاکر اللہ وزیر نے ٹویٹ کیا کہ دن رات ایک، ایک کر کے اس قوم کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کیا۔
عدنان الحق شاہ نے لکھا کہ نواز شریف کی بیماری کے حوالے سے بہت سنجیدہ سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ میاں صاحب کے ووٹرز اور سپورٹرز اس بات کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔ اگر سابق وزیراعظم کا علاج نہ کرایا گیا تو ایک اور انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں