Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ینبع: گلاب میلے میں لوگوں کی دلچسپی

ینب۔۔۔ ینبع میں گلاب میلہ زوروشور سے جاری ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں شہری و غیر ملکی میلے میں شرکت کیلئے آرہے ہیں۔ انتظامیہ نے میلے میں آنے والوں کیلئے متعدد تفریحی پروگراموں کا اہتمام کیا ہے۔ بچوں کیلئے دلچسپ کھیل رکھے گئے ہیں۔ میلے کی مناسبت سے رات کو آتشبازی بھی کی جاری ہے۔ انتظامیہ کے سربراہ انجینیئر صالح الزہرانی نے کہا ہے کہ شہریوں اور غیر ملکیوں کی غیر معمولی دلچسپی اس بات کی علامت ہے کہ یہ میلہ انتہائی کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ متعدد پروگراموں میں مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں کی بھی عکاسی کی جاتی ہے۔ ینبع میں گلاب میلہ ماہ رواں کے اختتام تک جاری رہے گا۔ 
 

شیئر: