حال ہی میں ریلیز ہونےوالی نئی بالی وڈ فلم” گلی بوائے“کی شاندار کامیابی کے بعد اب اس فلم کا سیکوئل بنائے جانے کی خبریں سامنے ائی ہیں۔ ہدایتکارہ زویا اختر کا کہناہے کہ وہ ” گلی بوائے“ کا سیکوئل بنائیں گی۔ گلی بوائے اسٹریٹ ریپر کی کہانی ہے جس میں رنویر سنگھ نے مرکزی کردار نبھایاہے۔ ان کےساتھ پہلی بار عالیہ بھٹ نے کام کیاہے۔ فلم لگ بھگ 125 کروڑ تک کا بزنس کر چکی ہے۔