فواد رانا کی مسلسل ناکامی پر لاہوریوں سے معذرت
کراچی :پی ایس ایل 4 میں شامل مسلسل چوتھی مرتبہ شامل لاہور قلندرز کی ٹیم کے مالک فواد رانا نے کہا ہے کہ ہم ہار ہار کر تھک گئے ہیں، اس ہار پر بہت زیادہ افسردہ ہوں۔ جب ٹیم کاکپتان ان فٹ ہو تو کیا امید رکھی جاسکتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ مسلسل چوتھے پی ایس ایل میں ہماری ٹیم کی کارکردگی نا قابل یقین ہے۔ خراب کارکردگی پر زندہ دلان لاہور سے معدزرت چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جس ٹیم کے کپتان سمیت 8کھلاڑی ان فٹ ہو کر ٹیم سے باہر چلے جائیں اس سے آپ فتح کی توقع نہیں رکھ سکتے تاہم خراب کارکردگی کا یہ کوئی جواز نہیں ، لیکن اب کھلاڑیوں کا احتساب ہو گا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں