Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

4عمرہ کمپنیاں معطل

مکہ مکرمہ ۔۔۔ وزارت حج و عمرہ نے بعض معتمرین کے مقررہ وقت پر وطن واپس نہ جانے کی ذمہ دار 4کمپنیوں کو معطل کردیا۔ وزارت نے امسال عمرہ موسم کے آغازکے بعد سے معتمرین کے واپس نہ جانے کا نوٹس لے لیا۔ متعلقہ 4کمپنیوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ان معتمرین کو کسی بھی صورت میں سامنے لائے جو غیر قانونی طریقے سے قیام پذیر ہوگئے ہیں اور جب تک انہیں سفر نہیں کرایا جائیگا تب تک ان کمپنیوں پر عائد پابندی برقرار رہیگی ختم نہیں ہوگی۔
 

شیئر: