مملکت کے 11علاقوں میں آج بارش کا امکان
ریاض ۔۔۔ محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ آج بدھ کو سعودی عرب کے 11علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش ہوگی۔ گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی۔ مکہ المکرمہ، مدینہ منورہ، تبوک، ریاض، حائل، قصیم، جوف اور شمالی حدود ریجن میں گرد آلود ہواﺅں کی وجہ سے حد نظر بیحد محدود ہوجائیگی جبکہ نجران، جازان، عسیر، باحہ، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض کے مغربی مقامات ، تبوک، الجوف ، حائل اور القصیم میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔