’’مودی‘‘کی طرح جھوٹے وعدے نہیں کرونگا، راہول گاندھی
کوزی کوڈ،کیرالا۔۔۔کانگریس صدر راہول گاندھی نے کیرالا کے ضلع کوزی کوڈ میں پارٹی کی جانب سے منعقدہ انتخابی ریلی میں شرکت کی۔ اس موقع پر ماہی گیروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی طرح میں جھوٹے وعدے نہیں کرتا۔اے بی پی نیوز کے مطابق راہول نے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ 2019میں جیسے ہی کانگریس حکومت قائم ہوتی ہے تمام ماہی گیروں کیلئے دہلی میں ان کی علیحدہ وزارت ہوگی اور میں مودی جی کی طرح جھوٹے وعدے نہیں کرتا۔راہول گاندھی نے کہا کہ دہلی حکومت میں قومی سطح پر سرکاری ملازمتوں میں 33فیصد ریزرویش دیا جائیگااور ان میں ماہی گیر طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین بھی ہونگی۔راہول گاندھی نے جی ایس ٹی اور نوٹ بندی کے مسئلے پر وزیر اعظم کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اگر کانگریس برسراقتدار آئی توجی ایس ٹی پر نظر ثانی کرکے اسے آسان بنایاجائے گا۔