Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجگور میں بم دھماکہ،2 افراد جاں بحق

 کوئٹہ ...بلوچستان کے علاقے پنجگور میں موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 9زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے 7 گاڑیوں اور 4 موٹرسائیکلوں سمیت متعدد دکانیں تباہ ہو گئیں ۔علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔ پنجگور کے علاقے چتکان بازار میںسڑک کے کنارے کھڑی موٹرسائیکل میں نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی ۔ 2 افراد عبدالقادر اور پذیر موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔ پولیس، سیکیورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔علاقے کو گھیرے میں لیکر نعشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں 2 سے3 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ۔ تحقیقات کی جا رہی ہے۔

شیئر: