بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان 54 کے ہوگئے۔ اداکار عامر خان کا شمار بالی وڈ کے کامیاب ترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔انہوں نے 70 کی دہائی کی مشہور فلم ' یادوں کی بارات' سے بطور چائلڈ آرٹسٹ اداکاری کی شروعات کی۔ 1988 میں فلم قیامت سے قیامت تک سے بطور ہیرو بالی وڈ میں قدم رکھا۔اب تک کئی کامیاب فلمیں کر چکے ہیں۔