ماہر فنکارتو موسیقی کے آلات پر خوبصورت د±ھنیں بکھیرنے میں کمال رکھتے ہیں لیکن چین کی 10سالہ بچی کی مہارت کے تو کیا ہی کہنے جواتنی سی عمر میں بیک وقت پیانو اور چین کے روایتی ساز”گوژنگ“پر خوبصورت دھن پیش کرتی ہے۔چین کے صوبے جیلن کے شہر یانجی سے تعلق رکھنے والی”ہی یوئی“نامی بچی موسیقی کے بیک وقت2 آلات بجانے کی ماہر ہے ۔ وہ ان سازوں پر خوبصورت دھنیں بکھیر نے میں بھی کمال رکھتی ہے اور اپنی اِنہی صلاحیتوں کی بنا پر لٹل اسٹاربن گئی ہے ۔