Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رفاقت علی آئیڈیل کا درجہ رکھتے ہیں،حمیرا ارشد

گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ مجھے ٹی وی پر لانے کا سہرا رفاقت علی خان کے سر ہے ۔ وہ میرے استاد اور آئیڈیل کا درجہ رکھتے ہیں۔ حمیرا ارشد کہا کہ مجھے بچپن میں لڑکوں والے تمام شوق تھے مگر وقت کے ساتھ سب کچھ بدلتا گیا۔نجی ٹی وی کے مارننگ شومیں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد لڑکی کو اپنے شوہر کو اہمیت دینی چاہئے۔ میں شوبز سمیت زندگی کے دیگر معاملات میں اپنے شوہر کے مشورے اور مرضی کو اہمیت دیتی ہوں۔حمیرا رشد نے کہا کہ میاں بیوی کو ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھنا چاہئے اور اپنی اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے پورا کرنا چاہئے۔
 

شیئر: