Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہرہ دون ٹیسٹ: آئرلینڈکے مقابلے میں افغانستان کی پوزیشن مستحکم

دہرہ دون: آئر لینڈ کے خلاف سیریز کے واحد ٹیسٹ میچ میں افغان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 314رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ رحمت شاہ نروس نائنٹیز کا شکار ہو کر98پر وکٹ گنوا بیٹھے اور 2رنز کے فرق سے کیریئر کی پہلی ٹیسٹ سنچری نہ بنا سکے۔ آئرش ٹیم نے دوسری اننگز میں 22رنز بنا لئے ہیں اور اس کا ایک کھلاڑی آوٹ ہے۔آئر لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے پہلی اننگزمیں 172رنز بنائے تھے۔گزشتہ روز افغانستان نے 90رنز 2کھلاڑی آوٹ پر پہلی اننگز دوبارہ شروع کی ۔ رحمت شاہ، حشمت اللہ اور کپتان اصغر افغان کی نصف سنچریوں کی مدد سے 314رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ۔ پہلی اننگز میں142رنز کی برتری حاصل کر لی۔ اسٹورٹ تھامپسن نے3،اینڈی میکبرائن ، جیمز کیمرون اورجارج ڈوکریل نے2،2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک آئر لینڈ نے دوسری اننگز میں22رنز بنائے ہیں اور اس کی ایک وکٹ گری ہے۔ اوپنر اور کپتان ولیم پورٹر فیلڈ بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے تاہم پال اسٹرلنگ اور اینڈریو بالبرین بالترتیب 8اور14رنز پر کھیل رہے ہیں۔ آئر لینڈ کو برتری ختم کرنے کیلئے ابھی مزید 120رنز کی ضرورت ہے اوراس کی 9وکٹیں باقی ہیں۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: