Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الشرائع روڈ پر حادثہ، 2بچے ہلاک، کئی زخمی

مکہ مکرمہ۔۔۔ گاڑیوں کی جبری پارکنگ کے قریب الشرائع مکہ روڈ پر 2بچے کچل کر مارے گئے۔ دیگر 2افراد زخمی ہوگئے۔ سبق ویب سائٹ نے اسکی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ کئی بچے اپنے والد کے ہمراہ الشرائع مکہ روڈ سے گز ر رہے تھے۔ گاڑی کے نیچے آنے پر 2 بچے ہلاک ہوگئے اور دیگر 2افراد زخمی ہوگئے ان کی حالت نازک ہے۔ زخمیو ںکو علاج او رجاں بحق ہونے والوں کو سرد خانے میں محفوظ کرنے کیلئے اسپتال پہنچا دیاگیا۔
 

شیئر: